پشاور میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام 2دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار

پشاور(بیورورپورٹ)محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2دہشت گردوں کو بارودی مواد اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ سی ٹی ڈ ی ہیڈ کوارٹرز پشاور سے جاری بیان کے مطابق ہفتے کے روز ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جمعہ خان خوڑ ناصر باغ سے 2دہشت گردوں شفیق الرحمن ولد مرزا گل اور محمد اللہ عرف محمد ولد عطاء اللہ ساکنان اخون آباد پشاورکو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 5بارودی ڈنڈے اور دو پستولیں برآمد کرلی، بیان کے مطابق گرفتار دہشت گرد تھانہ خزانہ پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی وارداتوں میں ملوث ہونے پر مطلوب تھے جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے دوسری جانب تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 9مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمد کرلئے گئے ، آپریشن پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر کیا۔

منصوبہ ناکام