انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے طالب علم کا کارنامہ‘ زلزلہ پروف عمارت تیار کرلی

پشاور(صباح نیوز) انجینئرنگ یونیورسٹی آف پشاورکے پی ایچ ڈی کے طالب علم عظمت نے زلزلہ پروف عمارت کا کامیاب تجربہ کرلیا، زلزلہ پروف عمارت 7 اعشاریہ 6سے زائد شدت کا زلزلہ برداشت کر سکتی ہے۔ ٹیبل پربنائی گئی دو منزلہ عمارت کو مختلف زاویوں سے 7اعشاریہ 6میگنیٹیوڈ تک زلزلہ کے جھٹکے دیئے گئے، جس کے دوران عمارت کی اینٹیں تو گر گئیں مگر عمارت کی چھت اور بنیادیں ٹس سے مس نہیں ہوئیں، عمارت میں 15سے زائد کیمرے اورسینسر بھی لگائے گئے ہیں۔پی ایچ ڈی کے طالب علم عظمت کا کہنا ہے اگر پاکستان کے بلڈنگ کوڈ کے مطابق عمارات تعمیر کی جائیں تو زلزلہ سمیت دیگر قدرتی آفات سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔طلبا کی تخلیقی اورتحقیقاتی صلاحیتوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سمٹ میں ملک بھر کی 20جامعات اور تعلیمی اداروں کے طلبا اور طالبات نے 60پراجیکٹس اور ماڈلز پیش کئے۔
زلزلہ پروف عمارت