پیرس: جنگ عظیم اول کے فوجیوں کی یاد میں تقریب‘ پاکستانی سفیر کی شرکت

پیرس (نمائندہ خصوصی) پیرس میں جنگ عظیم اول میں حصہ لینے والے نامعلوم فوجیوں کی یاد میں ایک تقریب ہوئی جس میں پاکستانی سفیر شفقت سعید سمیت سفارتخانے کے سٹاف نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔ پاکستانی سفیر نے آرک ڈی ٹرائیوف میں فوجیوں کی یاد میں شمع جلائی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ فرانس کی طرف سے پاکستانی سفیر کو شمع جلانے کا اعزاز بخشا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر فرانسیسی نیشنل بینڈ نے پاکستان کا قومی ترانہ بجایا۔