فرانس اور پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے: غالب اقبال

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) فرانس اور پاکستان میں باہمی تجارتی سرگرمیوں کوہر سطح پر مزید فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال نے فرانس میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے اپنی پہلی ملاقات میں کیا۔