تازہ ترین:

شاہ عبداللہ کی صدر مشرف سے ملاقات، سیلاب اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) اردن کے حکمران شاہ عبداللہ نے سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی۔ سابق صدر مشرف کے قریبی ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنما¶ں کے درمیان سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ مشرف کے ایک اور قریبی ذریعے کے مطابق سابق صدر اگلے ماہ لندن میں اپنی پارٹی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کرینگے۔ صدر مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن عوام کو گڈ گورننس نہیں دے سکیں اور ان کی جماعت…

مزید تفصیل

RSS

پاکستانی فوجی وفد سے بدسلوکی پر امریکہ کا اظہار افسوس، معافی مانگنے سے گریز

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی وفد کے ساتھ ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقع میں معافی مانگنے سے گریز کرتے ہوئے محض اسے قابل افسوس قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز یہاں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراو¿لی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی وفد کے ساتھ ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعہ قابل افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی اہل کاروں اور فلائیٹ عملے کے درمیان غلط فہمی کے باعث واقعہ پیش آیا۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ دوبارہ مذاکرات کے لیے امریکی محکمہ دفاع کا عملہ
مزید تفصیل