مسلم لیگ نون نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے‘ جاوید ہاشمی سے لینڈ کروزر واپس مانگنے کی خبروں میں صداقت نہیں‘ جبکہ جاوید ہاشمی نے کہا ہے‘ پرانی کے ساتھ ایک نئی گاڑی بھی جلد نوازشریف کی خدمت میں پیش کروں گا۔ ہاشمی صاحب اچانک اتنے سخی اور دولت مند کیسے ہو گئے کہ پرانی لینڈ مزید تفصیل
غلام احمد بلور کہتے ہیں: اسفندیار ولی نے استعفیٰ مانگا تو دے دونگا۔ چلو اچھا ہوا کہ قارونِ ریلوے ٹوٹی پھوٹی ریلوے سمیت پھر سے اسمبلی کے کھوہ کھاتے میں چلا جائیگا اور انکے بعد کس کو لایا جائیگا‘ وہ کہیں ان کا گدی نشین ثابت نہ ہو اس لئے ریلوے کو ریلوے حکام کے سپرد کرکے مزید تفصیل
اسفندیار نے کہا ہے: میمو معاملے کی کھل کر تحقیقات ہونی چاہیے۔ سیاسی جماعتیں ٹرینوں کی طرح ہوتی ہیں‘ لوگ آتے جاتے رہتے ہیں‘ الیکشن 2013ءمیں ہونگے۔اسفندیار ولی بہت کم بیان سیاسی لیڈر ہیں‘ لیکن یہ اچانک ان کا میمو کی کھل کر تحقیقات کرانے کا مطالبہ اور سیاسی جماعتوں کو مزید تفصیل
پیپلز پارٹی کے رہنماءبابر اعوان نے کہا ہے‘ لوٹا پنڈی کا ہو یا ملتان کا‘ اس سے انقلاب نہیں لایا جا سکتا۔”لوٹا“ انقلاب تو نہیں لایا جا سکتا لیکن طہارت ضرور دلا سکتا ہے۔ ملتان کا لوٹا تو ویسے مدینة الاولیاءکے شہر کی نسبت سے محترم ہو سکتا ہے۔ اسی بنا پر جنرل ضیاءالحق کی مزید تفصیل
افغان طالبان نے کہا ہے‘ مستقبل میں امریکہ کے اتحادی بن سکتے ہیں۔ اگر امریکہ دس سال پہلے یہ بیان جاری کر دیتا کہ طالبان امریکہ کے دشمن نہیں اور نہ ہی وہ امریکی مفادات کیلئے خطرہ ہیں تو آج حالات مختلف ہوتے۔شاید طالبان کا حافظہ کمزور ہو گیا ہے‘ دس سال پہلے تو بش صدر مزید تفصیل