تازہ ترین:

ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی اور لاہورڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی اور لاہورڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مالاکنڈ،ہزارہ، راولپنڈی اور لاہور ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز بھی بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی جبکہ باقی علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سےزیادہ گرمی دادو…

مزید تفصیل

قومی خبریں

RSS

ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل طلب پندرہ ہزار آٹھ سو پانچ اور پیدوار گیارہ ہزار ایک سو پانچ میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے تین ہزار تین سو ساٹھ، تھرمل سے ایک ہزار تین سو اڑسٹھ اور آئی پی پیز سے چھ ہزار تین سو ستتر میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ شارٹ فال میں کمی کے بعد بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہروں میں چودہ جبکہ دیہات میں بیس گھنٹے تک بجلی کی بندش نے زندگی مفلوج کردی ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں گرمی کے ستائے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے وہیں کاروباری
مزید تفصیل

لاہورسميت ملک بھرميں ریلوے انجن شيڈملازمين کی علامتی ہڑتال بارہویں روز بھی جاری۔

لاہورميں انجن شيڈ ملازمين نے اپنے مطالبات کے حق میں بارہويں روزبھی چار گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی،اس دوران انہوں نے کوئی انجن شيڈسے نکلنے نہیں ديا جس سے ٹرینوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہوئی۔ ہڑتالی ملازمين نے مطالبات کے حق اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ملازمین کی روزانہ چار گھنٹے کی علامتی ہڑتال کا سلسلہ اٹھائیس مئی تک جاری رہے گا جبکہ ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ریل کا پہیہ جام کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
مزید تفصیل

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، چار افراد جاں بحق ۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل فائر کیے۔ حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ اس میں موجود چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ مزائل حملے کے بعد جاسوس طیاروں کی پروازوں کی وجہ سے امدادی کاموںمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ چار روز کے دوران شمالی وزیرستان میں یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے اس سے پہلے دو حملوں میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ڈرون حملوں کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
مزید تفصیل