تازہ ترین:

شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے  بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ…

مزید تفصیل

قومی خبریں

RSS

چترال میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر شدت پانچ عشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔

چترال میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت پانچ عشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا جا رہا ہے۔
مزید تفصیل

ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تیاریاں عروج پر۔ مساجد اور گھروں میں جاری درود و سلام اور رنگ و نور کی برسات ۔

بارہ ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم شایان شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ گلی محلوں کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے جبکہ میلاد جلوس اور محافل نعت کے انعقاد کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔ سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں، گھروں، مساجد، پارکوں، تفریحی مقامات، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہرات کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیاء سے دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے جس سے جشن عید میلاد
مزید تفصیل

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پابندی کے بعد سری لنکا اور افغانستان نے بھی پاکستانی ادویات کی درآمد پر پابندی لگا دی ۔

سری لنکا کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پی آئی سی میں ادویات ری ایکشن سے سو سے زائد ہلاکتوں کے بعد پاکستان سے ادویات کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکن محمہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی کیا گیا ہے۔ ادھر افغانستان نے بھی پاکستان سے ادویات کی درآمد اور برآمد پر پابندی لگا دی ہے ، افغان حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ پاکستان میں ادویات سے ہلاکتوں کے بعد کیا گیا ہے ۔ ان کے علاوہ ویتنام، فلپائن اور یمن سمیت بیشتر افریقی اور لاطینی امریکی ممالک نےبھی
مزید تفصیل