تازہ ترین:

مقامی پروڈیوسرزنے ایل پی جی کی فی ٹن قیمت پندرہ ہزارآٹھ سوپچاس روپے بڑھاکر ملکی تاریخ میں پہلی بارایک لاکھ نوہزارسات سو روپے کردی ۔

مقامی پروڈیوسرزنے ایل پی جی کی فی ٹن قیمت پندرہ ہزارآٹھ سوپچاس روپے بڑھاکر ملکی تاریخ میں پہلی بارایک لاکھ نوہزارسات سو روپے کردی ۔

ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے سینٹرل چیئرمین اورآل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عبدالہادی خان نے پروڈیوسرز کی جانب سے فی ٹن گیارہ ہزار چار سو روپے لیوی کا بوجھ صارفین کو منتقل کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ حکومت ایل پی جی پروڈیوسرز پر اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے…

مزید تفصیل

کاروباری خبریں

RSS

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گیارہ ڈالرکااضافہ ہوگیاجس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا تین سوروپے مزید مہنگاہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گیارہ ڈالراضافے کے بعد پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا ۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت گیارہ ڈالراضافے کے بعد ایک ہزار سات سو ساٹھ ڈالرہوگئی، ملک بھر میں فی تولہ سونا تین سو روپے بڑھ کرانسٹھ ہزارچارسوروپے اوردس گرام سونے کی قیمت دوسو ستاون روپے بڑھ کرپچاس ہزارنوسو چودہ روپے ہوگئی ہے۔
مزید تفصیل

بازار حصص کی زبوں حالی، گزشتہ ماہ کراچی کے دو بروکرز کے بعد اب اسلام آباد کے ایک بروکر نے بھی اپناممبر شپ کارڈ فروخت کردیا۔

اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق ممبر شپ کا رڈ کا سودہ تریسٹھ لاکھ روپے میں طے پایا ہے۔ کیپٹل مارکیٹ کے سخت قوانین اور معاشی زوال کے بعد بازار حصص میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی انے پرچھوٹے بروکرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث گزشتہ برسوں کے دوران درجنوں بروکرز نے شیئرز کاروبار کو خیر باد کہہ دیا۔
مزید تفصیل

لاہوراورکراچی کے درمیان چلائی جانے والی پہلی بزنس ٹرین اٹھارہ گھنٹوں بعد کراچی پہنچ گئی۔

بزنس کمیونٹی کے لئے چلائی جانے والی بزنس ٹرین گزشتہ روزساڑھے تین بجے سو مسافروں کو لے کر لاہورسے کراچی کیلئے روانہ ہوئی تھی جو اٹھارہ گھنٹے کا سفرطے کرنے کے بعد آج ساڑھے نو بجے کراچی پہنچی۔کراچی ریلوے سٹیشن پر ٹرین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےجنرل منیجرریلوے سعید اختر نے کہا کہ بزنس ٹرین کا پہلا سفرایک تاریخی لمحہ ہے جس پر ہر کوئی مبارکباد کا مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹرین ترقی کی راہ ہموارکرے گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ اشتراک کا تجربہ
مزید تفصیل