سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا کولمبو ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ سری لنکا کی سیریز میں برتری برقرار ہے۔

ـ 31 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا کولمبو ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ سری لنکا کی سیریز میں برتری برقرار ہے۔

میزبان سری لنکا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بھارت نے اپنی پہلی نا مکمل اننگز چھ سو انہتر رنز نو کھلاڑی
آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسکی ٹیم سات سو سات رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر تلکررتنے دلشان چودہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پہلی اننگز میں سینچری سکور کرنے والے پرانا ویتانا بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور چونتیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مہیلا جے وردھنے پانچ
رنز بنا سکے۔ جب کھیل کے ختم ہونے کا اعلان کیا گیا تو اس وقت کپتان سنگاکارا بیالیس اور سمارا ویرا دس رنز
کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ تین اگست سے کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions