ولیمز سسٹرز نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں اپنی حریف جوڑی کو سٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

حوالہ : (اے پی پی) ـ 31 جنوری ، 2009
  • Adjust Font Size
ولیمز سسٹرز نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے  فائنل میں اپنی حریف جوڑی کو سٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

میلبورن (اے پی پی) ولیمز سسٹرز نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے ویمنز ڈبلز ایونٹ فائنل میں اپنی حریف جوڑی کو سٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن میں جاری آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میچ میں سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کا مقابلہ ڈینبلا نبئوجوا اور سوگیاما سے تھا۔ ولیمز سسٹرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس کے سامنے مخالف جوڑی پورے میچ میں بے بس نظر آئی۔ اس طرح ولیمز سسٹرز نے میچ 6-3 اور 6-3 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دریں اثناء آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں سپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن فرنینڈو واڈسکو کو 5 گھنٹے اور 14 منٹ کے کھیل میں شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔ رافیل نے فرنینڈو کو (7/2)، 7-6، 6-4، (4/7)، 6-7، 6-4، (1/7)، 6-7 سے ہرایا۔ فائنل میں رافیل کا مقابلہ راجر فیڈرر سے ہوگا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions