انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگارٹ کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، اور آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ سامنے آ جائے گی

ـ 31 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگارٹ کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، اور آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ سامنے آ جائے گی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہارون لورگارٹ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میچ فکسنگ معاملے کا فوری حل چاہتی ہے۔ اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں، اور دو ستمبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ہی سارے معاملے کی رپورٹ سامنے آ جائے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہو گیا تو کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا سکاٹ لینڈ یارڈ نے وکٹ کیپر کامران اکمل کو کلئیر قرار دے دیا ہے، اور اب وہ ان سے مزید تفتیش نہیں کرے گی۔ ہارون لورگارٹ کا کہنا تھا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹونٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions