پاکستان کی ٹیم انتظامیہ نے میچ فکسنگ میں ملوث تین کھلاڑیوں کو پریکٹس سے روک دیا ۔ ادھر لندن میں پاکستانی ہائی کمشن نے کپتان سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو طلب کرلیا۔  

ـ 31 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
پاکستان کی ٹیم انتظامیہ نے میچ فکسنگ میں ملوث تین کھلاڑیوں کو پریکٹس سے روک دیا ۔ ادھر لندن میں پاکستانی ہائی کمشن نے کپتان سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو طلب کرلیا۔  

انگلینڈ میں موجود پاکستانی ٹیم، میچ فکسنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد مشکلات کا شکارہے ۔ گزشتہ روز لندن سے ٹونٹن پہنچنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلی بار پریکٹس کی۔ اس موقع پر ٹیم انتظامیہ نے تین کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت نہیں دی، ان کھلاڑیوں میں کپتان سلمان بٹ ، محمد عامر اور محمد آصف شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے منیجر یاور سعید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو قانونی امورپر دستاویزی کارروائی کے سلسلے میں پریکٹس سے روکا گیا ہے، انہیں ٹیم سے نکالنے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرواجد شمس الحسن نے ان کھلاڑیوں کے مقدمے کی پیروی کے لئے ایک خاتون وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔ خاتون وکیل الزبتھ ٹیلر کی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ 

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions