انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی نے حالیہ میچ فکسنگ سکینڈل کے تناظر میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا۔

ـ 31 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی نے حالیہ میچ فکسنگ سکینڈل کے تناظر میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دینے والے تازہ ترین سکینڈل نے آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کو بھی حیرت زدہ کر کے رکھ دیا ہے۔ احسان مانی اس بات پر حیران ہیں کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی کڑی نگرانی اور پابندیوں کے باوجود سٹے باز اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطہ کس طرح ممکن ہوا۔ انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب یہ سب کچھ ہورہا تھا تو پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ کیا کررہا تھا؟ مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےحالیہ سکینڈل سے
انہیں شدید دھچکا لگا ہے اور اس سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ کی تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions