ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے منیجر یاور سعید اور کوچ انتخاب عالم کے سامنے سینئرکھلاڑیوں کووارننگ دی تھی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث لوگوں سے دوری اختیار کریں۔ جس کے بعد کھلاڑیوں اور شاہد آفریدی کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی شکست کے بعد شاہد آفریدی نے احتجاجاً کپتانی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ تاہم انہوں نے ٹیم انتظامیہ پر واضح کر دیا تھا کہ وہ سینیئرزکھلاڑیوں
پرنظر رکھیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شاہد آفریدی کوشک ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیاکے ہاتھوں شکست بھی مشکوک تھی ٹیم انتظامیہ سے شاہد آفریدی نے جن کھلاڑیوں کی شکایت کی تھی ان میں سلمان بٹ اور کامران اکمل کے نام پیش پیش تھے۔
Post New Comment