پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ وہ میچ فکسنگ رپورٹ منظرعام پر آنے سے پہلے کسی بھی کھلاڑی کو معطل نہیں کریں گے۔

ـ 31 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ وہ میچ فکسنگ رپورٹ منظرعام پر آنے سے پہلے کسی بھی کھلاڑی کو معطل نہیں کریں گے۔

غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال انکی ٹیم پر میچ فکسنگ کے صرف الزامات ہیں اور جب تک سکاٹ لینڈ یارڈ اور آئی سی سی کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتی تب تک وہ ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کریں گے۔ اعجاز بٹ نے شاہد آفریدی سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ اس پر کوئی
تبصرہ نہیں کریں گے۔ اعجازبٹ کے اس فیصلے کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ میچ فکسنگ تنازعے میں نامزد محمدعامر، محمدآصف، کامران اکمل اور کپتان سلمان بٹ انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions