کرکٹ کو کرپٹ کھلاڑیوں کے ہاتھوں تباہ ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہئے : عمران خان

ـ 31 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (پی پی آئی+ اے این این) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کرکٹ کو کرپٹ پلےئرز کے ہاتھوں تباہ ہونے کی اجازت بالکل نہیں دینی چاہیے۔ان کاکہناتھاکہ میچ فکسنگ کا الزام جسے پلےئرپر ثابت ہوجائے اس قومی ٹیم سے نکال دیا جائے۔سابق کپتان کاکہناتھاکہ پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزامات کا سن کر سخت صدمہ پہنچا ہے ۔ عمران خان نے پاکستانی کھلاڑےوں پر لگنے والے مےچ فکسنگ کے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ےہ الزامات سچ ثابت ہوگئے تو اس سے ملکی کرکٹ کو شدےد نقصان پہنچنے گا ۔ اےک انٹروےو مےں انہوںنے کہاکہ ابھی اس معاملے پربات کرنا مشکل ہے کےونکہ ابھی تک صورتحال واضح نہےں ہوسکی تاہم اگر کوئی کھلاڑی مےچ فکسنگ مےں ملوث ہے تو اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امےد ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹےم پر لگانے والے ےہ الزامات صرف الزامات کی حد تک ہونگے ۔ اےک سوال کے جواب مےں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کرکٹ ہمےشہ سے تنازعات مےں گھری رہی ہے اس سلسلے مےں ہمےں سوچنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مےچ فکسنگ مےں ملوث کھلاڑےوں کو اےسی سزا ملنی چاہے تاکہ دےگر کھلاڑی اس سے سبق حاصل کرسکےں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions