لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ جب تک سکاٹ لینڈ یارڈ کی انکوائری رپورٹ نہیں آ جاتی ہمارے کھلاڑی بے قصور ہیں۔ اگر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو کھلاڑیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پاکستان کرکٹ بورڈ جاوید میانداد نے کہا کہ تحقیقات میں اگر دیر لگ سکتی ہے تو کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کو چاہئے کہ وہ نئی ٹیم کے بارے میں منصوبہ بنائے۔ ایسے موقع پر چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کے بارے میں کچھ بھی کہنا نہیں چاہتا۔
Post New Comment