ملوث کھلاڑیوں کو وطن بلا کر نئی ٹیم اور آفیشلز بھجوائے جائیں : رمیض راجہ

ـ 31 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو رمیض راجہ، جلال الدین، عبدالقادر نے انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ سخت بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ ان واقعات کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہونی چاہئے۔ رمیض حسن راجہ نے کہا کہ اگر ماضی میں ذمہ دار کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لے لئے جاتے تو شاید پاکستان کو آج اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ وہ ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو وطن واپس بلا ئے اور ان کی جگہ نئی ٹیم اور مینجمنٹ انگلینڈ بھجوا دی جائے۔ جلال الدین نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ان کی کردارسازی بھی ہونی چاہئے۔ عبدالقادر نے کہا کہ ہمیں تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہئے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions