کھلاڑی بے قصور ہوئے تو برطانوی اخبار کےخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے : تفضل رضوی

ـ 31 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) برطانیہ میں موجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی طرف سے انکوائری جاری ہے، اگر ہمارے کھلاڑی بے قصور قرار پائے تو پی سی بی کی طرف سے نیوز آف ورلڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ نوائے وقت سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں برطانیہ میں قانونی مشاورت کی ضرورت پڑی تو یہاں کسی لاءفرم سے رابطہ کریں گے۔ دریں اثناءپاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے بورڈ کا موقف واضح ہے کہ کسی کھلاڑی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیگل مشیر کے ساتھ برطانیہ کی لاءکمپنی کی خدمات حاصل ہیں جو برطانیہ کی پولیس کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions