انگلینڈ اور پاکستان ، پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے روزانگلینڈ نے کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو اکتیس رنز بنالئے۔

ـ 30 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
انگلینڈ اور پاکستان ، پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے روزانگلینڈ نے کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو اکتیس رنز بنالئے۔

ٹرینٹ برج میں شروع ہونے والے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان اینڈریو سٹراس اور ایلسٹر کُک نے انگلینڈ کو بیالس رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا۔ ایلسٹر کُک آٹھ اور اینڈریو سٹراس پینتالیس رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔ جوناتھن ٹروٹ اڑتیس رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر بلے باز کیون پیٹرسن صرف نو رنز بنا سکے۔ انہیں محمد آصف نے بولڈ کیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے تین اور محمد آصف نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ کھیل ختم ہوا تو ایون مورگن ایک سو پچیس اور پال کولنگ ووڈ اکیاسی رنز پر کھیل رہے تھے۔ یہ مورگن کے کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔ دونوں کے درمیان اب تک دو سو تیرہ رنز کی شراکت بن چکی ہے۔ میچ کے دوران وکٹ کیپر کامران اکمل کا کھیل ناقص رہا اور انہوں نے کئی یقینی آؤٹ چھوڑے۔ 

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions