میلبورن (سپورٹس ڈیسک) راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں فرانسیسی سٹار جوولفرایڈ سونگا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر آسٹریلین اوپن سنگلز فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ راڈ لیور ارینا میں کھیلے گئے میچ میں ٹاپ سیڈ سوئس کھلاڑی نے ایک گھنٹہ اور 28 منٹ کے مقابلے کے بعد2008ءکے رنرز اپ اور 10 سیڈ جوولفرائیڈ ٹی سونگا کو2-6, 3-6, 2-6 سے ہرا کر ریکارڈ 22 ویں گرینڈ سلام فائنل میں جگہ بنائی۔ فیڈرر چوتھے آسٹریلین اوپن اور 16ویں گرینڈ سلام ٹائٹل کیلئے کل 5 سیڈ برطانوی سٹار اینڈے مرے کے خلاف کورٹ میں اتریں گے فیڈرر جنہوں نے یو ایس اوپن 2008ءکے فائنل میں مرے کو شکست دی تھی کہا ہے کہ فائنل میں ان کے مقابلے میں 22 سالہ اینڈی مرے پر زیادہ دبا¶ ہو گا کیونکہ وہ 74 سال میں برطانیہ کیلئے پہلا گرینڈ سلام جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔ خواتین سنگلز فائنل میں آج سرینا ولیمز کا مقابلہ‘ جسٹن ہینن سے ہو گا۔ دریں اثناءوینس ولیمز اور سرینا ولیمز نے ٹاپ سیڈز زمبابوے کی کارا بلیک اور امریکہ کی لیزیل ہیوبر کو آسٹریلین اوپن ڈبلز فائنل میں شکست دے کر اپنا 11 واں گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔ امریکی جوڑی نے 86 منٹ میں 2007ءکی ونرز کو 3-6, 4-6 سے روند کر لگاتار دوسرا آسٹریلین اوپن ڈبلز اور مجموعی طور پر چوتھا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ولیمز سسٹرز اس سے قبل2001ءاور 2003 ءمیں یہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ ولیمز سسٹرز تیسری کامیاب ترین ڈبلز جوڑی بن گئی ہیں جبکہ مارٹینا نیورا ٹیلووا اور پام شریور 21 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے ساتھ پہلے جبکہ گیگی فرنینڈز اور نتاشا ویریوا 14 گرینڈ سلام ٹائٹل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ولیمز گزشتہ6 گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل میں سے 4 جیت چکی ہیں۔
Post New Comment