برطانیہ کے میکلارن مرسیڈیز ڈرائیور لیوئس ہملٹن نے فارمولا ون کار چیمپئن شپ کی بیلجئین گراں پری جیت لی۔

ـ 30 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
برطانیہ کے میکلارن مرسیڈیز ڈرائیور لیوئس ہملٹن نے فارمولا ون کار چیمپئن شپ کی بیلجئین گراں پری جیت لی۔

بیلجئیم کے سپاء سرکٹ پر ہونے والی ریس میں لیوئس ہملٹن نے چوالیس چکروں پر مشتمل مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے، انتیس منٹس اور چار اعشاریہ دو چھ آٹھ سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ یہ ان کی سیزن میں تیسری کامیابی ہے۔ ایونٹ میں پول پوزیشن حاصل کرنے والے ریڈ بل رینالٹ کے مارک ویبر ایک اعشاریہ پانچ سات ایک سیکنڈز کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پولینڈ کے روبرٹ کیوبکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس مرحلے کے اختتام پر لیوئس ہملٹن ایک سو بیاسی پوائنٹس کے ساتھ پہلے، مارک ویبر ایک سو اناسی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جرمنی کے سیباسٹین وٹیل ایک سو اکاون پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions