سنگا پور میں ہونے والے پہلے یوتھ اولمپک گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی پاکستان کی جونیر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

ـ 30 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
سنگا پور میں ہونے والے پہلے یوتھ اولمپک گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی پاکستان کی جونیر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کی جونیر ہاکی ٹیم یوتھ اولمپک گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد رات گئے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور شائقین نے ٹیم کا بھرپور استقبال کیا۔ انہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شائقین ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے چیف کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ جونیر ٹیم کی کامیابی سے سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔
قومی جونیر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی جب لاؤنج سے باہر آئے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ کاشف شاہ کی قیادت میں انڈر ایٹین ہاکی ٹیم نے یوتھ اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں چھ میچ کھیلے جن میں سے چارمیں اس نے کامیابی حاصل کی جبکہ فائنل سمیت دو میچوں میں اسے آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان کاشف شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیم متحد تھی اور تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جونیر ہاکی ٹیم نے انڈر ایٹین ایشیا کپ میں کامیابی حاصل کرکے سنگاپور میں ہونے والے پہلے یوتھ اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ کیمرہ مین عتیق اور اے آر رحمان کے ساتھ فراز حیدر، وقت نیوز لاہور۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions