غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پینتیس سالہ مظہرمجید کو کوئی الزام عائد کیے بغیر ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت کب تک مؤثر اور کن شرائط کے تحت دی گئی ہے، اس بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایاگیا۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو تفتیش کیلئے دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ ادھر اسلام آباد میں وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے رحمان ملک نے ایف آئی اے کو میچ فکسنگ سکینڈل کی فوری طور پر تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم لندن بھجوانے کا حکم بھی دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
Post New Comment