انٹر کلب بیڈمنٹن ٹورنامنٹ نیو خان کلب نے جیت لیا

ـ 30 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلا رمضان المبارک انٹر کلب بیڈ منٹن ٹورنامنٹ نیو خان بیڈ منٹن کلب نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں نیو خان کلب نے ایل ڈی اے (وائٹ) کلب کو تین صفر سے مات دی۔ ڈبلز کے میچ میں نیو خان کے کاشف اور ظہیر نے ایل ڈی اے کلب کے عتیق اور عمر ربانی پر مشتمل جوڑی کو 21-17، 17-21اور 21-17 سے مات دی۔ سنگلز ایونٹ میں انتخاب اکرم نے عاصم کو سخت مقابلے کے 25-23 اور 25-18 سے شکست دی۔ دوسرے ڈبلز کے مقابلے میں نیو خان کے واجد علی اور عدنان پر مشتمل جوڑی نے ایل ڈی اے کے وقاص اور عمر کو 28-23 اور 21-12 سے کامیابی حاصل کی۔ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لاہور ہائیکورٹ کے جج اعجاز احمد چوہدری تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کو 15 ہزار جبکہ رنز اپ ٹیم کو 10 ہزار کیش ایوارڈ دیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions