نیوہوین(نیٹ نیوز) پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بویانا اے ٹی پی ورلڈ ٹور تین ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں شکست کھا گئے۔ امریکہ کے شہر نیو ہوین میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان بھارت جوڑی کا مقابلہ تھا سوئیڈن کے رابرٹ لنڈسٹ اور رومانیہ کے ہوریانیکو سے، اعصام اور روہن نے میچ میں بہتر کارکردگی تو دکھائی مگر مضبوط حریف نے انہیں پہلے سیٹ میں 6-4 اور دوسرے سیٹ میں 7-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی کے بعد آج سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن میں اعصام الحق اچھی کارکردگی کے لئے پرامید ہیں۔
Post New Comment