16 ستمبر سے شروع ہونے والی پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ کے ڈراز کا اعلان

ـ 30 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فےڈرےشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی دن پانچ میچز کھیلے جائیں گے پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ 2010 جمعرات 16 ستمبر کو شروع ہو گی۔ دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیباریٹریز ہاٹ فیوریٹ ہو گی۔ افتتاحی دن ماڈل ٹاون فٹ بال اکیڈمی گراونڈ لاہور میں پاک الیکٹرون لمیٹڈ کا سامنا پاکستان واپڈا سے ہو گا۔ آل سروسز مقابلے میں پاکستان آرمی کی ٹیم پاک فضائیہ کو راولپنڈی کے میونسپل سٹیڈیم، سیٹلائٹ ٹاون میں خوش آمدید کہے گی جہاں پانچ سال بعد پریمیئر سوکر لیگ کا میچ ہو گا۔ فرید ٹاون (ساہیوال) میں واقع رائے علی نواز سٹیڈیم پہلی مرتبہ اس جمبو ایونٹ کا میچ آرگنائز کرے گا جب میزبان ینگ بلڈ کا سامنا پی ایم سی ایتھلیٹیکو کلب فیصل آباد سے ہو گا۔ نوشکی کی بلوچ کلب دوسری مرتبہ ملک کا سب سے بڑا ایونٹ کھیل رہی ہے اور یہ نوشکی سٹیڈیم میں افغان کلب کے مدمقابل ہو گی۔ کے پی ٹی پی ایف کپ کی ونر کراچی پورٹ ٹرسٹ اپنے مشن کا آغاز اپنے ہی کے پی ٹی بے نظیر کامپلیکس، ویسٹ وہارف روڈ، کھارادر، کراچی میں کرے گی جب ان سے کھیلنے کے ای ایس سی کی ٹیم جائے گی۔ یہ پانچوں میچز شام چار بجے شروع ہوں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions