پیرس (اے ایف پی) فرنچ اوپن ٹینس میں سپین کے رافیل نڈال، ڈیوڈ فیرر اور سربیا کے فریننڈو ورڈسکو تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرنینڈو گونینرلز کو دوسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاپ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، رابن سوڈرلنگ برطانیہ کے اینڈی مرے اور فرانس کے جو ویلفرائیڈ ٹی سونگا چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ خواتین کے مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز فرانس کی مارین بوﺅل، روس کی ماریہ شراپوا اور بیلجیئم کی جسٹن ہینن نے تیسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ چین کی ژنگ ژی اور چین کی لی نا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین کے تیسرے راﺅنڈ میں روس کی سویٹلانا کنزنسٹوا کو شکست کھا گئیں جبکہ امریکہ کی وینس ولیمز اور اٹلی کی فلاویہ چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔
Post New Comment