کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مک کلم تیرہ جبکہ مارٹن گپٹل انتالیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اس موقع پر ٹیلر اور اسٹئیرس نے اچھی پارٹنر شپ قائم کی،سسستررنز کی پارٹنر شپ اس وقت ٹوٹی جب ٹیلر چھتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ بعد ازاں اسٹائرس بھی ستاون رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ،نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم سن نے بائیس رنزبنائے تاہم ان کے بعد نیوزی لینڈ کی وکٹیں گرتی چلی گئیں ۔سری لنکاکی جانب سےمالنگا اور مینڈیس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مرلی دھرن نے دو،دلشان اور ھیراتھ نے ایک ایک وکٹ لی۔جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف اڑتالیسیویں اوور میں پورا کر لیا۔
Post New Comment