پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر یاور سعید نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق منعقد ہو گی۔

ـ 29 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر یاور سعید نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق منعقد ہو گی۔

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یاور سعید کا کہنا تھا کہ الزامات ثابت ہونے سے قبل کچھ نہیں کہا جا سکتا اور اگر کسی کھلاڑی نے میچ فکسنگ کی ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے۔ کپتان سلمان بٹ اس موقع پر پریشان اور دباؤ میں نظر آئے اور کئی سوالات کے جواب نہ دے سکے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی لہٰذا وہ مستعفی نہیں ہوں گے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions