سر ی لنکا نے بھارت کو 74 رنز سے ہرا کر سہ فریقی سیریز جیت لی

ـ 29 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

دمبولا (این این آئی) سری لنکا میں کھیلی جانیوالی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں میزبان سری لنکا نے بھارت کو 74 رنز سے شکست دیدی۔ سری لنکا کی کامیابی میں اوپنر تلک رتنے دلشان کے شاندار 110 رنز اور کپتان سنگاکارا کی 71 رنز کی اننگز میں نمایاں کردار ادا کیا۔ یہ بھارتی ٹیم کا 50واں فائنل میچ تھا اور بھارتی ٹیم دنیائے کرکٹ کی پہلی ٹیم نے جس نے مختلف ٹورنامنٹ اور سیریز کھیل کر اتنی بار فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ تلک رتنے دلشان کو میچ وننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سری لنکا کے کپتان سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں سری لنکا نے 8 وکٹ پر 299 رنز بنا کر بھارت کو کامیابی کیلئے 300 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی طرف سے جے وردھنے نے 39، تلک رتنے دلشان نے 110، سنگاکارا نے 71 اور سلوا نے 26 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ بھارت کی طرف سے مناف پٹیل اور شرما نے 2-2 جبکہ پروین کمار، اشیش نہرا اور یووراج سنگھ نے 1-1 کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ بھارت کی طرف سے وریندر سہواگ نے 28، کوہلی نے 37، یووراج سنگھ نے 26 اورکپتان دھونی نے 67 رنز بنائے اور بھارت کی پوری ٹیم 46 اوورز میں 225 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی اور سری لنکا نے آسانی سے فائنل میچ 74 رنز سے جیت لیا اور بھارت کی طرف سے سری لنکا کو فائنل میں شکست دینے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سری لنکا کی طرف سے پریرا اور رندیو نے 3-3 جبکہ ملنگا نے 2 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ تلک رتنے دلشان کو فائنل میں شاندار سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموار کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ وریندر سہواگ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions