قومی فٹبال ٹیم کو ایشین گیمز میں شرکت کرنیوالے دستے میں شامل کر لیا گیا

ـ 29 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام سے ملاقات کے بعد فٹ بال کو ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے دستے میں شامل کرلیا۔ ایشین گیمز میں شرکت کے لئے پاکستان کی فٹ بال ٹیم کی شمولیت فیصل صالح حیات کے وزیر اعظم اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین عبدالغفار قریشی کو خط لکھنے کی بدولت ہوئی،ایشین گیمز نومبر میں چین کے شہر گوانگژو میں منعقد ہوں گے۔ باخبرذرائع کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے قومی فٹ بال ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ایشین گیمز کے لئے پاکستان کی فٹ بال ٹیم کو شامل نہیں کیا تھا جبکہ دیگر 10 کھیلوں جن میںکرکٹ ، ہاکی، اسنوکر، باکسنگ، کبڈی، سیلنگ، سکواش، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور ووشوکو ایشین گیمز میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی لیکن پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کی طرف سے فٹ بال کو ایشین گیمز میں شامل کروانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی اور سینیٹ کی قائمہ کمی©ٹی برائے کھیل کے چیئرمین عبدالغفار کو لکھے جانے والے خط کے بعد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام سے تفصیلی ملاقات کے بعد فٹ بال کو ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے دستے میں شامل کرلیا اس طرح فٹ بال کے شامل ہونے کے بعد ایشن گیمز میں پاکستانی کھیلوں کی تعداد گیارہ ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹ بال کے حکام پاکستان فٹ بال ٹیم کو ایشین گیمز کے دستے میں شامل کروانے کے لئے تمام اخراجات ادا کرنے کے لئے راضی ہوگئے جبکہ دوسری طرف پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری کرنل (ر)مجاہد ترین نے کہا ہے کہ پاکستان فٹ بال ٹیم کی پرفارمنس اس قابل نہیں ہے کہ اسے ایشین گیمز میں شرکت کے لئے بھیجا جائے، فیصل صالح حیات ایشین گیمز میں شرکت کے لئے اخراجات کی مد میں رقم ضائع کرنے کی بجائے اسے سیلاب متاثرین کو دے دیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions