لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بھارت روانہ ہونے والوں میں چار مرد کھلاڑی فرحان محبوب، وقاص محبوب، عامر اطلس اور یاسر بٹ جبکہ ایک خاتون کھلاڑی ماریہ طور شامل تھیں۔ ایشین سکواش چیمپئن شپ یکم مئی سے بھارت کے شہر چنائے میں شروع ہو گی۔ جمشید گل ٹیم مینجر کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ بھارت گئے ہیں جبکہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر قمر زمان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان نے امید ظاہر کی کہ قومی کھلاڑی ایشین سکواش چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
Post New Comment