پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

ـ 28 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

ناٹنگھم (اے اےن اےن) پاکستان اور انگلےنڈ کی کرکٹ ٹےموں کے درمےان پہلا ٹےسٹ مےچ کل جمعرات سے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ٹےم اس سے قبل آسٹرےلوی کرکٹ ٹےم کے ساتھ دو ٹےسٹ مےچ اور اےک ٹونٹی 20 مےچ کھےل چکی ہے۔ پاکستان نے 15 سال کے طوےل عرصے بعد آسٹرےلےا کو دوسرے ٹےسٹ مےچ مےں شکست سے دوچار کےا ہے۔ قومی کرکٹ ٹےم کے کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ انگلےنڈ کے خلاف سےرےز آسان نہےں ہوگی تاہم قومی ٹےم متحد ہوکر کھےلی تو ہمےں جےت سے کوئی نہےں روک سکتا۔ ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی کھیل میں دلچسپی لے رہا ہے اور میچ کے دوران ذہنی طور پر گیم میں موجود ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن میں بہتری کی گنجائش ہے البتہ نوجوان کھلاڑی عمر امین، اظہر علی اور عمر اکمل کو سیٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ یاسر حمید ریزرو کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ میں شامل ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر ضرور موقع دیا جائے گا۔ دوسری جانب سے انگلےنڈ کرکٹ ٹےم کے کپتان اینڈریوسٹریس نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹےسٹ مےچ مےں بھر پورتےاری کےساتھ مےدان مےں اترےں گے اور مہمان ٹےم کو ٹف ٹائم دےں گے ۔ اےک غےر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چےت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انگلےنڈ کی ٹےم مےں شامل تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہےں اور وہ پاکستان کے خلاف مےچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہےں ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions