انڈر 19 ورلڈکپ ....آسٹریلیا نے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرا دیا‘ فائنل پرسوں پاکستان کیساتھ ہو گا

ـ 28 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

لنکون (آئی این پی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ مچل مارش کو 97رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ فائنل میں کینگروز کا مقابلہ پرسوں پاکستان سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر لنکون میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کا آغاز اچھا نہ رہا اوراس کی ابتدائی 5 وکٹیں 32 رنز کے سکور پر گر گئیں۔ سری لنکن ٹیم 49ویں اوور میں 205 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ اکشو فرنانڈو52 وتھانیج 40 اور کپتان پیئرس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں میں آسٹریلیا نے 206 رنز کا مطلوبہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مچل مارش نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ٹریفٹ نے 50 اور فلورس نے31 رنز سکور کئے۔ سری لنکا کی جانب سے جیامپتھی تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان پہلے ہی ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔ پاکستان کا مقابلہ 30 جنوری ہفتے کے روز آسٹریلیا سے ہو گا۔ دریں اثناءجنوبی افریقہ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔امریکہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر انڈر 19 ورلڈکپ میں 15ویں پوزیش حاصل کرلی ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions