میلبورن (اے ایف پی) آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے ارجنٹائن کے مارٹن ڈیل پوٹرو کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ امریکہ کے اینڈی راڈک نے سربیا کے نووک ڈجکووچ کو ہرا دیا۔ خواتین کے سنگل مقابلوں میں روس کی دینارا سافینا نے آسٹریلیا کی جیلینا ڈوکک کو اور روس ہی کی ویرا زونیرا نے فرانس کی میرین برٹولی کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ کوارٹر فائنل کے ڈبل مقابلوں میں امریکہ کے باب اور مائیک نے ہم وطن فش اور جان ابسنز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ خواتین میں ولیمز سسٹرز نے تائی پے کی ہیش اور چائنہ کی پینگ کو ہرا دیا۔
Post New Comment