نئی دہلی (آن لائن) بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ کرکٹ سیریز کا شرمناک انداز میں اختتام، فیروز شاہ کوٹلی سٹیڈیم کی پچ خطرناک ہونے کی وجہ سے میچ منسوخ کر دیا گیا بھارت نے سیریز تین ایک سے جیت لی، تفصیلات کے مطابق اتوار کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان فیروز شاہ کوٹلہ میں پانچواں ایک روزہ میچ کھیلا جارہا تھا ،بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کی بھی دو میچوں کی پابندی کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی تاہم شروع سے ہی ان فٹ پچ کی وجہ سے سری لنکا کے بیٹسمینوں کو بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا رہا، کئی گیندیں سری لنکا کے بیٹسمینوں کے جسم پر لگتی رہیں، ایک خطرناک گیند کہنی پر لگنے سے سری لنکا کے اوپنر تلکر تنے دلشان کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا، اس موقع پر سری لنکا کے کھلاڑیوں نے پچ کے خطرناک ہونے کا معاملہ اٹھایا، سری لنکا کے کپتان کمار سنگا کارا نے بھی اس کی شکایت کی، میچ ریفری ایلن ہرٹس بھی گراﺅنڈ میں اتر آئے ان کے ہمراہ کیوریئر وے بہادر شرا اور بی سی سی آئی پچ اینڈ گراﺅنڈ کمیٹی کے چیئرمین دلجیت سنگھ تھے جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتان بھی گراﺅنڈ میں آگئے۔ بعدازاں امپائر نے میچ منسوخ قرار دے دیا، اس موقع پر سری لنکا نے 23.3 اوورسز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر83 رنز بنائے تھے، بھارت کی طرف سے ظہیر خان نے دو جبکہ بباگی اور ہربھجن سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اس طرح دونوں ٹیموں کے مابین سیریز شرمناک انداز میں اختتام پذیر ہوئی ہے بھارت نے سیریز تین ایک سے جیت لی۔
Post New Comment