سہ فریقی سیریز: سری لنکا اور بھارت کے درمیان فائنل آج کھیلا جائیگا

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

دمبولا (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ افریقی کرکٹ سیریز کا فائنل آج ہفتہ کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے سیریز کے چھٹے اور آخری لیگ میں کیویز ٹیم کو 105رنز سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی تھی۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور فائنل میں میزبان سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرے گی۔ ادھر سری لنکن ٹیم کے کپتان کمارا سنکا کارا نے کہا ہے کہ انکی ٹیم کو بھارت کے خلاف فائنل میں ہوم گراﺅنڈ اور ہوم کراﺅڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم فائنل میں بھارت کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے میدان میں اترے گی اور فائنل میں بھارت کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرے گی۔ اس اعتبار سے توقع کی جاری ہے کہ دونوں ٹمیوں کے درمیان فائنل میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions