اسلام آباد (ثناءنےوز) سال 2009ءمیں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا اور شائقین کے دل جیتے۔ انگلینڈ میں دوسری ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن شپ سال کا سب سے بڑا ایونٹ رہا۔ سیکورٹی کلئیرنس نہ ملنے پر انڈین پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا۔ گزشتہ سالوں کی طرح 2009ءمیں بھی ٹونٹی ٹونٹی یا فٹافٹ کرکٹ کی مقبولیت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور شائقین نے بھی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کی نسبت مختصر طرز کے فارمیٹ میں زیادہ دلچسپی دکھائی۔ 2009ءمیں مختصرطرزکی کرکٹ کی مقبولیت کی اہم وجہ دوسرا ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ تھا جس کی میزبانی انگلینڈ نے کی۔ ایونٹ میں بارہ ٹیموں نے اپنی قسمت آزمائی۔ جہاں شاہد آفریدی، تلکارتنے دلشان اور کرس گیل نے اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے شائقین کو محظوظ کیا وہیں عمرگل، اجنتھا مینڈس اور ڈیوین براوو نے بھی اپنی با¶لنگ سے بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔ پہلے ہی میچ میں ہالینڈ نے میزبان انگلینڈ کو ہرا کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ ون ڈے کرکٹ کی ورلڈ چیمپئن آسٹریلوی ٹیم پہلے راﺅنڈ سے آگے نہ جا سکی۔ ایونٹ میں پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہ رہا لیکن اس نے سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔ گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور فائنل میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سترہ سال بعد ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فاسٹ با¶لر عمرگل نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں چھ رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں جو ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا بہترین با¶لنگ فیگر ہے۔ 2009ءمیں کھیلے گئے 48 ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں سے 46 فیصلہ کن ثابت ہوئے۔ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں انڈین پریمیئر لیگ کا ذکر نہ ہو تو کچھ ادھورا لگتا ہے۔ 2008ءمیں بھارت میں شروع ہونے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کو آئی سی سی سے الحاق تونہ مل سکا لیکن پھر بھی اس کی مقبولیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ پہلے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر دوسرے ایڈیشن کو جنوبی افریقہ منتقل کیا گیا جہاں اسے توقعات سے بڑھ کر پذیرائی ملی۔ ممبئی حملوں کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے سبب پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی اور فرنچائزز نے سات پاکستانی کرکٹرز کے معاہدے ختم کر دئیے۔ دکن چارجرز اور بنگلور رائل چیلنجرز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں اور دکن چارجرز نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اکتوبر میں پہلی انٹرنیشنل ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کی میزبانی بھارت نے کی۔ 16 روزہ ایونٹ میں آسٹریلیا کی نیو ساﺅتھ ویلز نے ویسٹ انڈیز کے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کو ہرا کر ٹائٹل جیتا۔
Post New Comment