نئی دہلی (اے پی پی) بھارت اور سری لنکا کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) اتوار کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے ہو گا۔ بھارت نے سری لنکا کے خلاف سیریز 3-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز بھی 2-0 سے اپنے نام کی تھی۔ سری لنکا کے خلاف پانچویں ایک روزہ میں میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں ایم ایس دھونی پر سلواووریٹ کی بنیاد پر دو میچوںکی پابندی عائد کر دی گئی تھی اور چوتھے میچ کے بعد ان کی پابندی ختم ہو گئی ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم آخری ایک روزہ میچ میں بھی جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے خلاف فتح حاصل کرے گی۔ ادھر سری لنکن کپتان کمارا سنگاکارا نے کہا کہ وہ آخری میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمارا سنگا کارا نے کہا کہ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو جونیئرز کی کارکردگی سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں سینئر کلاڑیوں نے مایوس کیا تھا تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم آخری ایک روزہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ جیت کر بھارتی ٹیم کی آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ٹیم رینکنگ میں بھی بہتری کی قوقع ہے۔
Post New Comment