سہ فریقی سیریز : پاکستان اے ٹیم نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

ـ 27 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

کولمبو (نیٹ نیوز) پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں سری لنکا اے کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان اے کے حماد اعظم نے 68 گیندوں پر 63 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا اے نے مقررہ 50 اووروں میں 9 وکٹوں پر 224 رنز بنا کر پاکستان اے کو جیتنے کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان اے ٹیم نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان اے ٹیم کے حماد اعظم نے شاندار 63 رنز بنائے۔ عامر سجاد 39 اور شہریار غنی 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions