لارڈز ٹیسٹ : انگلینڈ کے ایک وکٹ پر 39 رنز، خراب روشنی کے باعث کھیل نہ ہو سکا

ـ 27 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (نیٹ نیوز) لارڈز ٹیسٹ کے افتتاحی روز انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز بنا لئے۔ لارڈز میں بارش اور خراب روشنی کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا تو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو 6 کے مجموعی سکور پر عمر اکمل نے محمدعامر کی گیند پر الیسٹر کک کا کیچ ڈراپ کر دیا۔ محمد آصف نے 31 کے مجموعی سکور پر انگلش کپتان اینڈریو سٹراس کو آوٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ خراب روشنی کے سبب کھیل روکا گیا تو انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 39 رنز بنائے تھے۔ الیسٹر کک 10 اور جوناتھن ٹروٹ 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions