پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمزاور چین میں ایشین گیمز کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

ـ 26 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمزاور چین میں ایشین گیمز کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

شیڈول کا اعلان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرزنیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیزمیں کیا گیا۔ شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ بارہ سے چھبیس اگست تک ایبٹ آباد میں منعقد ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹیم یکم سے بیس ستمبر تک ہالینڈ میں پریکٹس کرے گی۔ اس کے بعد قومی ٹیم تین اکتوبر سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں شرکت کے لئے انتیس ستمبرکو بھارت روانہ ہوگی۔ اس ایونٹ کے بعد کھلاڑیوں کوایک ہفتے کا آرام دیا جائے گا جبکہ نومبرمیں چین میں ہونے والے ایشین گیمز کے لئے چوبیس اکتوبر سے لاہورمیں تربیتی کیمپ کا آغازہو گا جوایشین گیمز کے لیے ٹیم کی روانگی تک جاری رہے گا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions