لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی ٹیموں اور شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک 13 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں چار جن میں پشاور پینتھر، ملتان ٹائیگر، لاہور لائینز اور کوئٹہ بیئرز شامل ہیں۔ گروپ بی میں سیالکوٹ سٹالینز، راولپنڈی رامز اور کراچی زیبرا۔ گروپ سی میں فیصل آباد ولفز، اسلام آباد لیپرڈز، ایبٹ آباد رینوز جبکہ گروپ ڈی میں کراچی ڈولفنز، لاہور ایگلز اور حیدرآباد ہاکس شامل ہیں۔
Post New Comment