قومی ٹونٹی 20 ٹورنامنٹ کا آغاز....28 فروری سے کراچی میں ہو گا : ملک بھر سے 13 ٹیمیں شرکت کرینگی

ـ 26 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور+اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر+اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ کپ 28 فروری کو کراچی میں شروع ہو گا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 27 فروری سے شروع ہونا تھا لیکن 12 ربیع الاﺅل کے دن کی وجہ سے ایک دن کی تاخیر سے شروع ہوگا۔ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹرز قومی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔محمد سمیع کراچی ڈولفنز کی قیادت کریں گے ۔دانش کنیریا کراچی زیبراز، اور شعیب اختر اسلام آباد کی کپتانی جبکہ یونس خان کو ایبٹ آباد کا کپتان بنایا گیا ہے سلمان بٹ لاہور لائنز کی کپتانی جبکہ مصباح الحق فیصل آباد کی اور تین بار کی چیمپئن سیالکوٹ کے کپتان شعیب ملک ہو ں گے ۔ایونٹ میں ملک بھر سے 13 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں کراچی ڈولفنز، کراچی زیبراز، کوئٹہ اسلام آباد، راولپنڈی ریمز، ملتان ٹائیگرز ، ایبٹ آباد، حیدر آباد ہاکس، لاہور لائنز ، لاہور ایگلز، پشاور پینتھرز، فیصل آباد، ڈولفنز اور سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ آرگنائزز حکام نے کہا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات کو وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions