لندن میں جاری سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، تو بارش اور ابر آلود موسم کے باعث پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے انگلش اوپنرز کو اعتماد سے کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ اکتیس کے مجموعی سکور پر انگلش کپتان اینڈریو سٹراس تیرہ رنز بنا کر محمد آصف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بارش کے باعث جب کھیل روکنے کا اعلان کیا گیا تو انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر انتالیس رنز بنا لیے تھے۔ ایلسٹر کُک دس اور جوناتھن ٹراٹ آٹھ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں
Post New Comment