کامن ویلتھ گیمز کے ٹکٹ کی تقریب رونمائی بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ہوئی۔ گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکریٹری جنرل للیت بھانوٹ نے دیگر حکام کی موجودگی میں پہلا ٹکٹ لانچ کیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں جعلسازی کی روک تھام کے لیے ٹکٹوں کی تیاری میں جدید تکنیک استعمال کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر آف ٹکٹنگ مونیکا جولی کے مطابق کرنسی نوٹ کی طرح ٹکٹ کے اندر بھی ایک دھاگہ موجود ہے۔ اس میں ہولو گرام ہے اور تمام ٹکٹس پر بار کوڈ بھی درج ہے جسے وینیوز پر مشین کے ذریعے چیک کیا جاسکتا ہے۔ انیسویں کامن ویلتھ گیمز تین سے چودہ اکتوبر تک بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوں گے
Post New Comment