یوتھ اولمپک ہاکی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-1 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

ـ 26 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

سنگاپور (نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو دو ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سنگاپور میں جاری ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے ہاف میں عمیر کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ پہلے ہاف میں گرین شرٹس کی برتری قائم رہی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں آسٹریلیا کی جانب سے وودر سپون نے گول کرکے سکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں کینگروز کو لیوک نوبلیٹ نے فیصلہ کن برتری دلا کر گولڈ میڈل کا مستحق بنا دیا۔ پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل حاصل کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions