انٹرکلب بیڈمنٹن ٹورنامنٹ : پہلے روز ملت ٹریکٹرز‘ ایل ڈی اے وائٹس اور نیو خان بلیوز کی جیت

ـ 26 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلا نیو خان رمضان المبارک انٹرکلب بیڈمنٹن ٹورنامنٹ نیو خان بیڈمنٹن ہال میں شروع ہو گیا ہے۔ 28اگست تک جاری رہنے والے ایونٹ کا افتتاح سابق صوبائی وزیر سیاحت میاں اسلم اقبال نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری عامر حیات خان روکھڑی بھی موجود تھے۔ ابتدائی روز ملت ٹریکٹرز، ایل ڈی اے وائٹس اور نیو خان بلیوز نے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے میچ میں ملت ٹریکٹرز نے جناح ہسپتال کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دی۔پہلی گیم میں ملت ٹریکٹرز کی جانب سے قاسم اور شہزاد نے جناح ہسپتال کے ذیشان اور حنان کو 21-11 اور21-8سے شکست دی۔ دوسری گیم میں جناح ہسپتال کے نویدبٹ اور ذیشان نے ملت ٹریکٹرز کے اکرم اور فیض کو 12-21،24-22اور 23-21سے ہرایا جبکہ تیسری گیم میں ملت ٹریکٹرز کے عمر نے جناح ہسپتال کے حنان کو 21-11اور21-15کے سکور سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ایل ڈی اے وائٹس نے میو گارڈن کلب کو 2-0سے ہرایا۔ پہلی گیم میں ایل ڈی اے وائٹس کے نوید جاوید اور انوار نے میو گارڈن کلب کے نبیل اور منصور کو 21-19،16-21اور 21-18سے ہرایا۔ جبکہ دوسری گیم میں ایل ڈی اے وائٹس کے ساجد نے میو گارڈن کلب کے ذوہیب کو 18-21، 21-17اور 21-19سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں نیو خان بلیوز نے صادق خان کلب کو 2-0سے شکست دی۔ پہلی گیم میں نیو خان بلوز کے اعجاز اور محمد علی نے صادق خان کلب کے کاشف اور شہزاد کو 21-6اور 21-9سے جبکہ دوسری گیم میں نیو خان بلیوز کے حبیب عالم نے صادق خان کلب کے ارسلان کو 21-12اور21-10سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دو کوارٹر فائنل آج کھیلے جائیں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions